وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

W
Web Desk
13 مئی، 2026
بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

کیئر اسٹارمر کو بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی بدترین کارکردگی کے بعد اپنی ہی جماعت کے اندر شدید دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ متعدد حکومتی اراکین نے ان سے استعفے اور اقتدار کی منتقلی کے لیے ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی اوروزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت کابینہ کے اہم اراکین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے لیے واضح لائحہ عمل پیش کریں۔

رپورٹس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد اب تک چار جونیئر حکومتی ارکان اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے خلاف آواز اٹھانے والے لیبر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی ہے۔

پارٹی قواعد کے مطابق نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے باضابطہ تحریک لانے کی خاطر 81 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہوگی۔ اس وقت لیبر پارٹی کے اراکین کی مجموعی تعداد 403 ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو مشورہ دیا کہ اقتدار کی منظم منتقلی کے لیے مناسب طریقہ کار طے کیا جانا چاہیے تاکہ پارٹی کے اندر مزید بحران پیدا نہ ہو۔

یاد رہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو شدید دھچکا پہنچا تھا، جہاں پارٹی کو 1300 سے زائد نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج کے بعد پارٹی قیادت پر سوالات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کی قیادت خود کریں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 05:54 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

برطانیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، سخت قانونی کارروائی کا اعلان
تازہ ترین

برطانیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، سخت قانونی کارروائی کا اعلان

برطانیہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس سے وابستہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قانون سازی کے تحت معاونت یا حمایت پر 14 سال تک قید جبکہ تخریب کاری میں ملوث عناصر کو عمر قید کی سزا دی جا سکے گی

Web Desk13 جولائی، 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ ترک عسکری اور سیاسی قیادت سے دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال کریں گے

Web Desk13 جولائی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کرکے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کی۔ پاکستان نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ مناتے ہوئے قومی پرچم سرنگوں رکھا

Web Desk13 جولائی، 2026