وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

برطانیہ کا ایران جنگ اور آبنائے ہرمز ناکی بندی میں شامل ہونے سے انکار

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
برطانیہ کا ایران جنگ اور آبنائے ہرمز ناکی بندی میں شامل ہونے سے انکار
international seerat conference

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، برطانیہ نے سفارتی حل اور گزرگاہ کو کھلا رکھنے پر زور دیا۔

(لندن) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگ اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پر جتنا بھی دباؤ ہو، وہ کسی صورت جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرتا۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم گزرگاہ ہے اور اسے مکمل طور پر کھلا رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے قانونی جواز اور واضح حکمت عملی ضروری ہوتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران سے متعلق تنازع کا فوری اور پائیدار حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 12:20 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026