وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی نمائندے ایران سے متعلق مزاکرات پر پاکستان جارہے ہیں، وائٹ ہائوس

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
امریکی نمائندے ایران سے متعلق مزاکرات پر پاکستان جارہے ہیں، وائٹ ہائوس

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر اہم مذاکرات کیلئے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان کا دورہ کریں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی مذاکرات میں شامل ہو سکتے ہیں

( خصوصی رپورٹ / محمد نعیم اختر )

امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مزاکرات کیلئے کل واشنگٹن ڈی سی سے پاکستان کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچے ہیں۔

ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایک “دانشمندانہ اور بہتر معاہدہ” کرنے کا موقع موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور عالمی سطح تک پھیل رہی ہے۔

ہیگستھ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی معاہدے کے لیے بے چین نہیں، اور اب فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جہاں اسرائیلی دفاعی افواج اور حزب اللہ نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ صورتحال اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کی گئی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان مستقل امن معاہدے کی راہ میں حزب اللہ کا اسلحہ ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

ایران سے موصولہ رپورٹس کے مطابق، امریکی بیانات کے جواب میں ایرانی قیادت نے عوام کو اتحاد کا پیغام دینے کے لیے مشترکہ پیغامات جاری کیے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 07:21 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو کانگریس کے سامنے منظوری اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے معاہدے کی مختلف تشریحات پر بھی تشویش ظاہر کی

Web Desk15 جون، 2026
نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان
تازہ ترین

نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، تاہم نیتن یاہو کی وجہ سے دستخط میں تاخیر ہوئی۔ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مزید حملے نہ کرنے کی اپیل بھی کی

Web Desk15 جون، 2026