وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکا اور جی سی سی کا لبنان سے متعلق مذاکرات کو دیگر تنازعات سے الگ رکھنے پر اتفاق

W
Web Desk
26 جون، 2026
امریکا اور جی سی سی کا لبنان سے متعلق مذاکرات کو دیگر تنازعات سے الگ رکھنے پر اتفاق

بحرین میں امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں لبنان سے متعلق مذاکرات کو دیگر تنازعات سے الگ رکھنے، غزہ سے جبری بے دخلی کی مخالفت اور لبنان میں تمام غیر ریاستی مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر زور دیا گیا

(منامہ) بحرین میں ہونے والے امریکا اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں لبنان سے متعلق مذاکرات کو خطے کے دیگر تنازعات سے مشروط نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ لبنان میں سیاسی اور سکیورٹی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھا جائے اور اس حوالے سے پیش رفت کو دیگر علاقائی تنازعات سے منسلک نہ کیا جائے۔ اعلامیے میں لبنان میں ریاست کے علاوہ تمام مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اعلامیے میں غزہ کی صورتحال پر بھی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی بھی فلسطینی کو زبردستی غزہ سے بے دخل نہیں کیا جانا چاہیے، جبکہ جو افراد اپنی مرضی سے غزہ چھوڑیں، انہیں واپس آنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

دریں اثنا، بحرینی بادشاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی نام سے رقوم یا ٹیکس کی وصولی امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے کسی بھی اقدام کو نہ برداشت کرے گا اور نہ ہی اس کی اجازت دے گا۔ ان کے مطابق عمان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر ٹیکس وصولی کے کسی بھی نظام کی مخالفت کرتا ہے۔

مارکو روبیو نے ایران سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکی پالیسی کا انحصار ایرانی بیانات پر نہیں بلکہ ان کے عملی اقدامات پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے اقدامات کو دیکھتا ہے اور اسی بنیاد پر اپنا ردعمل دیتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 04:13 AM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا نیویارک میں اجلاس، مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں حملوں کی مذمت، سعودی دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

Web Desk25 ستمبر، 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں دوٹوک اعلان
تازہ ترین

امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں دوٹوک اعلان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، تاہم تنازع کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ایرانی صدر نے امریکی و اسرائیلی حملوں، عالمی برادری کے مبینہ دوہرے معیار اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk23 ستمبر، 2026
ہیڈر: اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اردوان
تازہ ترین

ہیڈر: اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اردوان نے آزاد فلسطینی ریاست، 1967 کی سرحدوں، مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے، غزہ کی تعمیر نو اور خطے میں سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی اتحاد، آبنائے ہرمز اور اسرائیلی وفد کے واک آؤٹ کا بھی ذکر کیا

Web Desk22 ستمبر، 2026