وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

قشم جزیرے پر امریکی حملوں کا دعویٰ، ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

W
Web Desk
3 جون، 2026
قشم جزیرے پر امریکی حملوں کا دعویٰ، ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
international seerat conference

امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایران نے امریکی اڈوں پر جوابی حملوں کا اعلان کیا۔ کویت اور بحرین کی فضائی دفاعی کارروائیوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے

خلیجی خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے قشم جزیرے پر موجود ایرانی فوجی تنصیبات، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور ڈرون لانچنگ صلاحیتوں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق ایران نے ہمسایہ ممالک کی سمت بیلسٹک میزائل داغے، تاہم وہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

امریکی حکام کے مطابق کویت کی جانب فائر کیے گئے دو میزائل راستے میں ہی تباہ ہو گئے، جبکہ بحرین کی طرف آنے والے تین میزائل امریکی اور بحرینی افواج نے مشترکہ کارروائی کے دوران مار گرائے۔

کویتی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ کویتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس نے متعدد فضائی اہداف کو روکنے کی کارروائیاں انجام دیں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایک بندرگاہ کی جانب جانے والے بحری جہاز کے انجن کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، کیونکہ جہاز نے مبینہ طور پر امریکی انتباہی پیغامات کو نظر انداز کیا تھا۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا نے قشم جزیرے میں ایک کمیونیکیشن ٹاور پر حملہ کیا، جس کے جواب میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر، فضائی اڈوں اور ہیلی کاپٹر تنصیبات پر حملے کیے۔

تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے بحرین میں امریکی اڈے پر حملے کے ایرانی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا اور امریکی و اتحادی افواج مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں شہری بحری اور فضائی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے اور تجارتی راستے محفوظ ہیں، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جون، 2026 کو 04:16 AM

آخری تدوین: 3 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026