وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران جنگ: تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
ایران جنگ: تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری

جمعہ کے روز دو امریکی طیارے تباہ ہوئے۔ ایک ایف 15 ایگل سٹرائیک ایران کے اوپر گر کر تباہ ہوا ,دوسرا طیارہ اے 10 تھنڈر بولٹ بھی خلیج فارس کے علاقے میں تباہ ہوا،

(واشنگٹن ڈی سی) ایران میں جاری کشیدگی کے دوران تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے کے ایک پائلٹ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے عملے کے رکن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایف-15ای جنگی طیارے کی تباہی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو متاثر نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا، "نہیں، بالکل نہیں، یہ جنگ ہے۔"

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ سے مختصر گفتگو میں بھی صدر ٹرمپ نے اس بات پر خاموشی اختیار کی کہ اگر لاپتہ پائلٹ کو نقصان پہنچا تو امریکہ کا ردعمل کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا، "ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔"

رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز دو امریکی طیارے تباہ ہوئے۔ ایک ایف 15 ایگل سٹرائیک ایران کے اوپر گر کر تباہ ہوا جس میں دو افراد سوار تھے، جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح ایک اے 10 تھنڈر بولٹ بھی خلیج فارس کے علاقے میں تباہ ہوا، جس کے واحد پائلٹ کو بھی محفوظ نکال لیا گیا۔

امریکی فوج کی جانب سے لاپتہ عملے کے رکن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ ایرانی حکام نے مبینہ طور پر لاپتہ امریکی افسر کی گرفتاری پر انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب خطے میں کشیدگی کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ ہفتہ تک مؤخر کر دی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششیں بھی تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 12:42 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین