وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: بائیکرز کو فی لیٹر 100 روپے پٹرول سبسڈی، 24 ارب روپے کی سمری ارسال

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: بائیکرز کو فی لیٹر 100 روپے پٹرول سبسڈی، 24 ارب روپے کی سمری ارسال
international seerat conference

پنجاب حکومت نے بائیکرز کو ریلیف دینے کے لیے فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دینے کی تجویز تیار کر لی، جس کیلئے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔

(لاہور)ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی ہے، منظوری کے بعد بائیکرز سبسڈی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سوا کروڑ بائیکرز کو ماہانہ 2 ہزار روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے اور سفری اخراجات کم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیکرز سبسڈی اسکیم کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرز نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جبکہ رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے بعد سبسڈی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 1980 سے اب تک پنجاب میں موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 کروڑ تک رجسٹرڈ ہو چکی ہے، جس کے باعث حکومت نے بائیکرز کو براہ راست ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بائیکرز سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 04:54 AM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026