وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

(واشنگٹن)اپنے بیان میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران سب کچھ خراب نہیں ہوا اور دونوں فریقین کے درمیان کئی امور پر پیشرفت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے بعض معاملات میں پیش قدمی کی، تاہم ان کے اقدامات واشنگٹن کو مطمئن کرنے کے لیے کافی نہیں تھے۔

جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکا کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران سے یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے سامنے اپنی ریڈ لائن واضح کر دی ہے اور ایران کو ملک سے جوہری مواد ہٹانا ہوگا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور اس حوالے سے امریکا اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران دنیا کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق سوال پر جے ڈی وینس نے کہا کہ گیند ایران کے کورٹ میں ہے اور اب فیصلہ ایران کو کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پیشرفت کرے گا۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے تاہم ایران کو عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 04:21 AM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026