وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

W
Web Desk
16 جون، 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
international seerat conference

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی خطے کی سلامتی کیلئے ایک سنجیدہ چیلنج ہے اور امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشتگردی، انسانی حقوق کا تحفظ اور بہتر طرز حکمرانی افغانستان کے اہم ترین چیلنجز اور ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل بھی افغانستان میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے، جبکہ بعض طالبان عناصر کے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ روابط کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بی ایل اے، مجید بریگیڈ، داعش خراسان اور القاعدہ افغانستان میں سرگرم ہیں اور خطے کے امن کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشنز اسسٹنس مشن ان افغانستان کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے جائز سلامتی خدشات کو بھی اپنی پالیسی اور رپورٹنگ میں مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوناما کی رپورٹنگ معروضی، متوازن اور ٹھوس شواہد پر مبنی ہونی چاہیے، جبکہ امدادی رقوم کے ممکنہ غلط استعمال کا بھی شفاف اور حقائق پر مبنی جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

عاصم افتخار احمد نے چین کے اس کردار کو بھی سراہا جس کے ذریعے قرارداد پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے یوناما کی حمایت جاری رکھے گا اور ایک ایسے پرامن افغانستان کا خواہاں ہے جو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور خوشگوار تعلقات کے ساتھ آگے بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوناما مہاجرین اور بے گھر افراد کی باعزت واپسی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور غیر قانونی اسلحے کی تجارت و پھیلاؤ کی روک تھام میں بھی مؤثر کردار ادا کرے۔ اس موقع پر انہوں نے یوناما کے سربراہ کی تقرری میں تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے خالی اسامی جلد پُر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جون، 2026 کو 09:33 AM

آخری تدوین: 16 جون، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026