وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس

W
Web Desk
16 جون، 2026
ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس
international seerat conference

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران کے ساتھ ابتدائی امن معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

(واشنگٹن )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے قبل ہی ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی سے متعلق ابتدائی معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور تمام بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں۔ وینس نے اس معاہدے کو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ایک عمومی مفاہمتی دستاویز قرار دیا، جبکہ اس کی تفصیلی شرائط آئندہ مذاکرات میں طے کی جائیں گی۔

سینیئر امریکی حکام کے مطابق معاہدے پر باضابطہ دستخط جمعہ کے روز متوقع ہیں، جبکہ اسی دن آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا بھی امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آج پانچ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں، جو خطے میں کشیدگی میں کمی کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ اہم سفارتی پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ فرانس میں منعقدہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شریک ہیں، جہاں ایران کی صورتحال پر ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما بھی شرکت کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور بنیادی امور پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق معاہدے پر صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے الیکٹرانک طریقے سے دستخط کیے ہیں، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تکنیکی مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی یا منجمد اثاثوں کی واپسی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ تہران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر کس حد تک عمل درآمد کرتا ہے۔

جے ڈی وینس نے فاکس نیوز اور سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی مفاہمتی دستاویز میں ایران کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ، دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت ختم کرنے اور قابلِ تصدیق انداز میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کو بنیادی نکات کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں فریق اعتماد سازی کے اقدامات پر عمل کرتے ہیں تو یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں ایک نئے سفارتی باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جون، 2026 کو 08:08 AM

آخری تدوین: 16 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب، پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار
امریکا

پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب، پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار

ورجینیا کے شہر سٹرلنگ میں پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب کا انعقاد، فوزیہ قصوری کی میزبانی میں خواتین نے سبز و سفید لباس پہن کر پاکستان سے محبت اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔ تقریب میں موسیقی، عشائیے اور مختلف سرگرمیوں کے ساتھ پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

شہلا نعیم15 ستمبر، 2026
ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے

Web Desk15 ستمبر، 2026
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026