وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

W
Web Desk
16 جون، 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

( جنیوا ) سوئٹزرلینڈ کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر جمعہ، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے معروف برگن اسٹاک ریزورٹ میں دستخط کیے جائیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران اور واشنگٹن نے اتوار کے روز ایک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا تھا، جس کا مقصد 28 فروری کو شروع ہونے والے اس تنازع کا خاتمہ ہے جو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ تک پھیل گیا تھا

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

بیان کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستان اور قطر کے ثالثوں نے امریکہ اور ایران کے ساتھ مشاورت سے دی تھی۔ سوئٹزرلینڈ اس پورے عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور ملاقات کے انعقاد کے لیے ضروری سفارتی اور انتظامی شرائط فراہم کر رہا ہے

امریکی حکام کے مطابق فریم ورک معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد باقر قالیباف، جو مذاکرات میں ایران کے مرکزی نمائندے تھے، الیکٹرانک دستخط کر چکے ہیں۔

تاہم معاہدے کا مکمل متن اب تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا، جس کے باعث اس بات پر ابہام برقرار ہے کہ طویل اور مشکل مذاکرات کے دوران کن نکات پر حتمی اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان سخت اختلافات موجود تھے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ معاہدہ محض ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ایک عمومی نوعیت کی دستاویز ہے، جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور امریکہ ایران تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جون، 2026 کو 07:43 PM

آخری تدوین: 16 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026
ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران کے ساتھ ابتدائی امن معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

Web Desk16 جون، 2026
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک
امریکا

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے

Web Desk16 جون، 2026