وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی: 15 افراد ایران کے حوالے، امریکا کا اعتماد سازی قدم

W
Web Desk
5 مئی، 2026
ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی: 15 افراد ایران کے حوالے، امریکا کا اعتماد سازی قدم

امریکا کی جانب سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان ایران کے حوالے کر دیے گئے، جبکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق یہ افراد سیستان اور بلوچستان کے رمدان بارڈر ٹرمینل کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے۔ یہ عملہ اس جہاز کا حصہ تھا جسے امریکی حکام نے مبینہ طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی پر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر جہاز کے 22 ارکان کو پاکستان کے حوالے کیا تھا، جن میں سے 15 افراد اب ایران واپس پہنچ چکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عملے کے مزید 6 افراد کو گزشتہ ہفتے ہی خطے کے ایک اور ملک کے ذریعے واپس بھیجا جا چکا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ جاری ہے، تاہم ماہرین اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ سفارتی بہتری کی ایک مثبت علامت قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 05:59 AM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
دُنیا

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران کرین آرک فرنس میں گرنے سے دھماکا ہوا، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

Web Desk10 نومبر، 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران نے برابری کی بنیاد پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دباؤ مسترد کردیا

Web Desk10 نومبر، 2026
امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، اسرائیل امریکا کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے: عباس عراقچی
تازہ ترین

امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، اسرائیل امریکا کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی عوام مزید جنگیں نہیں چاہتے، ایران کی دو روزہ تجویز برقرار ہے، امریکا شرائط تسلیم کرے تو جنگ کے خاتمے کی راہ نکل سکتی ہے

Web Desk9 نومبر، 2026