وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ

W
Web Desk
5 مئی، 2026
 آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید حملوں کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔

(واشنگٹن) پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، تاہم امریکی نیوی نے ایرانی بحریہ کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کے 6 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز میں پیش قدمی کی کوشش کی، جبکہ ایران اب تک تجارتی جہازوں پر 9 مرتبہ حملے کر چکا ہے اور 2 جہازوں کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گےانہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی بحری جہاز موجود ہیں اور اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے مزید حملے کیے تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ڈین کین نے بتایا کہ “پروجیکٹ فریڈم” کا آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی نقل و حمل کی بحالی ہے۔ اس آپریشن کے تحت بحری اور فضائی نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج میں تقریباً 22 ہزار 500 ملاح پھنسے ہوئے ہیں، تاہم آنے والے دنوں میں مزید جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی توقع ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں، اور امید ہے کہ ایران دانشمندانہ فیصلہ کرے گا، جبکہ امریکا دیگر ممالک خصوصاً جنوبی کوریا سے تعاون کی بھی توقع رکھتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ
امریکا

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایران کو منجمد اثاثے واپس کرنے اور پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش سے متعلق امریکی میڈیا کی خبر مسترد کردی، جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قطری ثالثی کے ذریعے رابطے جاری ہیں

Web Desk29 ستمبر، 2026
چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

Web Desk28 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب
امریکا

بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

بالٹی مور، میری لینڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت، شانِ اقدس، رحمت، اخلاق اور انسانیت کے لیے تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سمیت امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی

محمد نعیم اختر28 ستمبر، 2026