وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے جواب کا انتظار ہے، آج موصول ہونا چاہیے: مارکو روبیو

W
Web Desk
8 مئی، 2026
ایران کے جواب کا انتظار ہے، آج موصول ہونا چاہیے: مارکو روبیو
international seerat conference

مریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو تاحال ایران کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا، تاہم امید ہے کہ آج جواب مل جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات آگے بڑھ سکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے اور امریکا کی توجہ صرف لبنانی حکومت سے بات چیت پر مرکوز ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکی نیوی نے ایران آنے اور جانے والے 70 ٹینکرز کا راستہ روکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا پر میزائل داغے گئے تو واشنگٹن بھرپور جواب دے گا۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ پوپ لیو کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی مثبت رہی، جبکہ امریکا انسانی بنیادوں پر امداد میں اضافے کیلئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز کی کارروائی کا "آپریشن ایپک فیوری" سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

چین اور تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ آبنائے تائیوان میں استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین کے دوران ان معاملات پر بھی بات ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، تاہم اگر مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 مئی، 2026 کو 02:46 PM

آخری تدوین: 8 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

محنت سے کامیابی تک: شہاب قرنی کی امریکی خواب کی داستان
امریکا

محنت سے کامیابی تک: شہاب قرنی کی امریکی خواب کی داستان

معروف امریکی بزنس مین شہاب قرنی کی متاثر کن کامیابی کی داستان۔ امریکہ میں تین تین ملازمتوں سے آغاز، بینک آف امریکہ میں کیریئر، کاروبار اور سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور امریکہ کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں کیپٹل فنانسنگ تک کا سفر۔ جانیں شہاب قرنی کی کامیابی کے پیچھے محنت، مستقل مزاجی اور درست فیصلوں کی مکمل کہانی

محمد نعیم اختر8 ستمبر، 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں
امریکا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔ گھوڑے پر سواری، روبوٹس کے ساتھ تصویر، ’چاند ہمارا ہے‘ اور آبنائے ہرمز سے متعلق پوسٹس سمیت ٹرمپ کی نئی سوشل میڈیا سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

Web Desk8 ستمبر، 2026
ٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی، امریکا میں پیداوار کا مطالبہ
امریکا

ٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی، امریکا میں پیداوار کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی دے دی۔ ٹرمپ نے کمپنی کی مصنوعات کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے امریکی مارکیٹ تک رسائی کے لیے امریکا میں طیارے تیار کرنے کا مطالبہ کیا

Web Desk8 ستمبر، 2026