وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی، 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ

W
Web Desk
30 جولائی، 2026
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی، 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ
international seerat conference

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب تک 20 تجارتی جہازوں کو واپس موڑا جا چکا ہے، جبکہ متعدد بحری کارروائیاں بھی کی گئی ہیں

واشنگٹن: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر دوبارہ عائد کی گئی بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 20 تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد گزشتہ روز تک 18 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو جہازوں کو بھی اپنی منزل کی جانب جانے سے روک کر واپس بھیج دیا گیا۔

سینٹ کام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے کارروائی کے دوران دو جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ دو دیگر تجارتی جہازوں پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی اور ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

امریکی فوج کی جانب سے ان کارروائیوں کو ایران پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی بحری تجارت، توانائی کی ترسیل اور خلیجی سلامتی کے حوالے سے خدشات میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جولائی، 2026 کو 03:35 AM

آخری تدوین: 30 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو فی لٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ رجسٹریشن آج سے شروع، سکیم کا اطلاق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرحلہ وار ہوگا

Web Desk13 ستمبر، 2026
ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع
تازہ ترین

ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، اداکارہ کی نئی پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk13 ستمبر، 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی
تازہ ترین

حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

حوثیوں کے سعودی عرب کے جازان ریجن پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، مسجد اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Web Desk13 ستمبر، 2026