وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ نے پشاور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

W
Web Desk
6 مئی، 2026
امریکہ نے پشاور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے سیکیورٹی خدشات اور سفارتی وسائل کے مؤثر استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔

( واشنگٹن / محمد نعیم اختر ) محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور وسائل کے بہتر انتظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پشاور میں امریکی موجودگی ختم ہونے کے باوجود خطے کے ساتھ سفارتی رابطے دیگر ذرائع سے جاری رہیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پشاور اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال بدستور نازک ہے۔ حالیہ برسوں میں اس خطے میں شدت پسند کارروائیوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں سیکیورٹی فورسز، سرکاری تنصیبات اور شہری اہداف پر حملے شامل ہیں۔ پشاور، جو ماضی میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے بعد نسبتاً پرامن سمجھا جا رہا تھا، اب دوبارہ وقفے وقفے سے سیکیورٹی واقعات کا سامنا کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں خیبر پختونخوا کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے اور امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خطرات کے باعث اس علاقے کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں بارودی مواد (آئی ای ڈیز)، ٹارگٹ کلنگ اور انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، خاص طور پر افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کی بندش کے باوجود پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو جاری رکھے گا۔ سفارتی سرگرمیاں اب اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم امریکی مشنز کے ذریعے جاری رہیں گی۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے جن میں انہوں نے عالمی سطح پر امریکی سفارتی مشنز کی تعداد کم کرنے پر زور دیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ غیر ضروری سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بند کر کے وسائل کو زیادہ اہم اور اسٹریٹجک مقامات پر مرکوز کیا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 03:32 AM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

Web Desk28 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب
امریکا

بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

بالٹی مور، میری لینڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت، شانِ اقدس، رحمت، اخلاق اور انسانیت کے لیے تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سمیت امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی

محمد نعیم اختر28 ستمبر، 2026
نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا  خالصتان  خالصتان کے حق میں احتجاج
امریکا

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا خالصتان خالصتان کے حق میں احتجاج

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سکھ مظاہرین نے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کی، جبکہ سکھ تنظیم Sikhs for Justice (SFJ) کی جانب سے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے حکام اور رکن ممالک کو قانونی یادداشت بھی جمع کرائی گئی تھی

Web Desk27 ستمبر، 2026