وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

W
Web Desk
9 مئی، 2026
اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
international seerat conference

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین نے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دے دی، مداحوں کی مبارکبادیں جاری۔

اشنا شاہ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ سوشل میڈیا پر خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اشنا شاہ نے تصاویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔ تصاویر میں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے جبکہ مداحوں نے ان کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شوبز شخصیات بھی جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی فروری 2023ء میں کراچی میں ہوئی تھی، جس میں شوبز اور اسپورٹس شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 07:54 AM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین