وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

روس ایران اور خطے کے مفاد میں ہر ممکن اقدام کرے گا، ولادیمیر پیوٹن

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
روس ایران اور خطے کے مفاد میں ہر ممکن اقدام کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
international seerat conference

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں کہا کہ روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہر ممکن اقدامات کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

(ماسکو)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور موجودہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ عباس عراقچی ایرانی سپریم لیڈر تک ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور سے نکل آئیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا اور خطے میں استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 02:45 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026