وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ اور تائیوان پر اہم گفتگو

W
Web Desk
1 مئی، 2026
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ اور تائیوان پر اہم گفتگو

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، تائیوان، پاک امریکا تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(بیجنگ)وانگ ژی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں تائیوان، دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران وانگ ژی نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفاد سے جڑا ہوا ہے اور امریکا کو اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہوئے درست انتخاب کرنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک کو تعاون بڑھانے اور اختلافات کو کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، علاقائی سلامتی اور سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وانگ ژی نے اس موقع پر زور دیا کہ عالمی امن و استحکام کیلئے بڑی طاقتوں کے درمیان ذمہ دارانہ سفارت کاری ناگزیر ہے جبکہ اختلافات کے باوجود رابطے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 07:00 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
تازہ ترین

ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ والدین کو بچوں کو خودمختار بنانا چاہیے اور شادی اس وقت کرنی چاہیے جب وہ کمانے کے قابل ہوں

Web Desk6 اگست، 2026