وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، پولارڈ کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے

W
Web Desk
6 اگست، 2026
جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، پولارڈ کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے

انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 14 ہزار 833 رنز مکمل کر لیے

(لندن)انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جوز بٹلر نے دی ہنڈرڈ کے میچ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ویلش فائر کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے برابر ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس میں بنائے گئے رنز کو ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ انہیں اس کامیابی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ایک شاندار لمحہ ہے، تاہم مستقبل میں کوئی نہ کوئی کھلاڑی یہ ریکارڈ توڑ دے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق کیرون پولارڈ نے 746 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے، جبکہ جوز بٹلر نے 521 میچز میں 14 ہزار 833 رنز بنا کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جیمز وینس 14 ہزار 449 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کے پاس ہے، جنہوں نے 557 میچز میں 13 ہزار 571 رنز اسکور کیے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اگست، 2026 کو 05:57 AM

آخری تدوین: 6 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

بالٹی مور میری لینڈ میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2026 کا انعقاد، علماء اور معروف شخصیات کے خطابات، سیرتِ طیبہ ﷺ، اسلامی تعلیمات، اتحادِ امت اور نئی نسل کی دینی تربیت پر خصوصی زور

محمد نعیم اختر21 ستمبر، 2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
تازہ ترین

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے ان کا اعتماد بڑھے گا اور وہ مزید توجہ کے ساتھ اپنی کرکٹ جاری رکھ سکیں گے

Web Desk21 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026