وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

چینی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے 4 نکاتی تجویز پیش کر دی

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
چینی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے 4 نکاتی تجویز پیش کر دی
international seerat conference

چینی صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے 4 نکاتی تجویز پیش کرتے ہوئے خودمختاری کے احترام، سفارتکاری اور مشترکہ سیکیورٹی تعاون پر زور دیا۔

(بیجنگ) عرب میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی تجویز میں پرامن بقائے باہمی، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو بنیادی اصول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

چینی صدر نے سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کیلئے علاقائی ممالک کے درمیان بہتر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دی جائے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی یہ پیشکش مشرقِ وسطیٰ میں اپنے سفارتی کردار کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 05:05 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026