وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

"میرے پاس وقت ہے، ایران کے پاس نہیں"ایرا ن کیخلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرینگے

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
"میرے پاس وقت ہے، ایران کے پاس نہیں"ایرا ن کیخلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرینگے
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے معاہدے، مہنگائی اور فوجی صلاحیت پر اہم بیانات دیے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے دوران ایران ممکنہ طور پر اپنے ہتھیاروں کو دوبارہ منظم کر چکا ہوگا، تاہم امریکی فوج ایک دن میں ایرانی ہتھیاروں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے مائنز بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

معاشی اثرات پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو کچھ عرصے کے لیے گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو برداشت کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق یہ صورتحال موجودہ کشیدگی کا نتیجہ ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ فوری معاہدہ کر سکتے ہیں، تاہم وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو مستقل اور دیرپا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرے پاس وقت ہے، ایران کے پاس نہیں"، جبکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے زیادہ بے چین نہیں ہے

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 04:37 AM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب، پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار
امریکا

پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب، پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار

ورجینیا کے شہر سٹرلنگ میں پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب کا انعقاد، فوزیہ قصوری کی میزبانی میں خواتین نے سبز و سفید لباس پہن کر پاکستان سے محبت اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔ تقریب میں موسیقی، عشائیے اور مختلف سرگرمیوں کے ساتھ پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

شہلا نعیم15 ستمبر، 2026
ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے

Web Desk15 ستمبر، 2026
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026