وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عوام بجلی بچائیں، 10 کے بجائے صرف 2 بلب جلائیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
عوام بجلی بچائیں، 10 کے بجائے صرف 2 بلب جلائیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
international seerat conference

دشمن بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، عوام احتیاط کریں تاکہ بے چینی پیدا نہ ہو: ایرانی صدر

(تہران) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے بجلی کی بچت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام گھروں میں 10 بلب جلانے کے بجائے صرف 2 بلب جلائیں تاکہ توانائی کے استعمال میں احتیاط کی جا سکے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن ایران کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ملک کو گھیرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام میں بے چینی پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔ صدر نے واضح کیا کہ عوام سے کسی بڑی قربانی کا مطالبہ نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف احتیاط اور تعاون کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ 25 اپریل، طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی سالگرہ ہے، جب یہ ثابت ہو گیا تھا کہ اللہ تمام دوسری قوتوں پر غالب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 1980 میں طبس میں امریکی آپریشن ناکام ہوا تھا، اسی طرح اس سال اصفہان میں بھی تاریخ رقم ہوئی ہے، اور ایسی شکستیں ظالم قوتوں کیلئے عبرت کا سامان بنتی ہیں۔

مسعود پزشکیان کے مطابق یہ تاریخی واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بیرونی دباؤ اور جارحیت کے باوجود ایران اپنے عزم پر قائم ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 02:47 PM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026