وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

W
Web Desk
4 مئی، 2026
امریکہ نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

امریکہ نے ایرانی جہاز ایم وی توسکاکو عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا، سینٹکام کے مطابق مقصد ایران واپسی ہے، کشیدگی کے دوران یہ معاملہ عالمی توجہ کا مرکز رہا۔

واشنگٹن: امریکہ نے اپنے قبضے میں لیا گیا ایرانی بحری جہاز ایم وی توسکا عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا ہے، جہاں سے اسے ایران واپس بھیجنے کے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹام ہاکنز نے بتایا کہ جہاز کو ضبط کیے جانے کے بعد اس کے 22 رکنی عملے سمیت پاکستان منتقل کیا گیا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد جہاز اور عملے کو بحفاظت ایران واپس بھیجنا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس جہاز کو 19 اپریل کو خلیجِ عمان میں ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے قریب روکا گیا تھا۔ بعد ازاں گزشتہ ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی ایک علاقائی ملک کے حوالے کر دیا گیا تھا تاکہ انہیں واپس بھیجا جا سکے۔

یاد رہے کہ مال بردار جہاز پر ضبطی کے وقت مجموعی طور پر 28 افراد سوار تھے اور یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی ایک نمایاں علامت بن گیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد خلیجی خطے میں سکیورٹی، پابندیوں اور سمندری قوانین پر عالمی سطح پر بحث میں بھی اضافہ ہوا۔

امریکہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جہاز پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث تھا، جبکہ ایران نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے سمندری ڈاکا قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس "انسانی ہمدردی" کے مشن میں کسی بھی رکاوٹ کا سخت جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 مئی، 2026 کو 05:43 AM

آخری تدوین: 4 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ
تازہ ترین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ بمباری کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنے کی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

Web Desk27 ستمبر، 2026
آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے: سعودی وزیر خارجہ
تازہ ترین

آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی و تحفظ پر زور دیا اور آبی گزرگاہوں کے بلیک میلنگ کے لیے استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیا

Web Desk27 ستمبر، 2026
نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر پر تحفظات
تازہ ترین

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر پر تحفظات

نیویارک میں کشمیری اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا

Web Desk27 ستمبر، 2026