وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات کے دوران اسحاق ڈار کا قرآنی آیت پر مبنی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گیا

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
ایران امریکا مذاکرات کے دوران اسحاق ڈار کا قرآنی آیت پر مبنی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گیا
international seerat conference

ایران اور امریکا کے درمیان جاری اہم مذاکرات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایک ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

(اسلام آباد)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا، "اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے"۔ ان کے اس مختصر پیغام کو موجودہ سفارتی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی و سفارتی حلقوں کے مطابق اسحاق ڈار کا یہ ٹویٹ جاری مذاکرات اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے دوران صبر، تحمل اور مثبت سفارتی کوششوں کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

vo

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور زیر غور ہیں۔

اسحاق ڈار کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ اسے جاری سفارتی عمل کے حوالے سے ایک اہم پیغام بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 03:24 PM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026