وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

سعودی عرب کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت

W
Web Desk
6 مئی، 2026
سعودی عرب کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت

سعودی عرب نے خطے میں جاری فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

(جدہ )سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ تنازعات کا حل طاقت کے بجائے سیاسی و سفارتی ذرائع سے نکالا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ نے پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ سعودی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشیدگی میں اضافہ پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اجلاس میں آبنائےہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، کیونکہ یہ عالمی تجارت خصوصاً تیل کی ترسیل کیلئے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے جو خطے کو مزید عدم استحکام سے بچا سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی وزارت انصاف اور پاکستان کی وزارت قانون کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 02:07 PM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بہار میں مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل، زبردستی سندور لگانے کی ویڈیو پر شدید ردِعمل
تازہ ترین

بہار میں مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل، زبردستی سندور لگانے کی ویڈیو پر شدید ردِعمل

بھارت کی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کا نقاب اتار کر زبردستی سندور لگایا گیا جبکہ واق

Web Desk12 جولائی، 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز، سینٹکام کا دعویٰ
تازہ ترین

امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز، سینٹکام کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی قبرص کے پرچم بردار تجارتی جہاز پر مبینہ حملے کے بعد کی گئی، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے

Web Desk12 جولائی، 2026
قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
دُنیا

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے اور ان کے دور میں قطر نے معاشی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی کی

Web Desk12 جولائی، 2026