وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ
international seerat conference

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

(اسلام آباد)ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سنوارنے اور دستیاب معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک سے سرمایہ بیرون ملک منتقل کر چکے ہیں ان کا سراغ لگانا مشکل نہیں، حکومت اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ کرنسی کی تبدیلی کیلئے غیر قانونی ذرائع کے بجائے بینکنگ نظام کا استعمال کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تاجر سنجیدگی سے کردار ادا کریں تو بجٹ سے قبل اربوں ڈالر ملک میں واپس لائے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق بڑی رقم بیرون ملک موجود ہے جسے واپس لانے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند افراد کی غلطیوں کی وجہ سے پوری بزنس کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا، تاہم غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے پُرعزم ہیں اور معاشی استحکام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 03:52 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026