وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

ڈوپ ٹیسٹ کیس: محمد نواز نے آئی سی سی کو تحریری مؤقف جمع کرا دیا

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
ڈوپ ٹیسٹ کیس: محمد نواز نے آئی سی سی کو تحریری مؤقف جمع کرا دیا

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئی سی سی کو اپنا مؤقف جمع کرا دیا، الزام ثابت ہونے پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی قوانین کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

(لاہور) محمد نواز نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنا تحریری مؤقف جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے معاملے کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی۔ اب کھلاڑی کی جانب سے جواب جمع ہونے کے بعد کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد نواز کے خلاف کارروائی آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں ہے اور وہی اس عمل کو مکمل کرے گی۔

واضح رہے کہ اگر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت محمد نواز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس میں معطلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک محمد نواز کی کرکٹ سرگرمیوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 03:44 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم تبدیل، 2026 سے نیا 5 ٹریک فارمیٹ نافذ
تازہ ترین

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم تبدیل، 2026 سے نیا 5 ٹریک فارمیٹ نافذ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے پرانے اے، بی، سی اور ڈی گریڈز ختم کر دیے۔ 2026 سے نیا پانچ ٹریک سسٹم نافذ ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کی درجہ بندی مختلف فارمیٹس کی بنیاد پر کی جائے گی

Web Desk15 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے کر گروپ ایف میں پوزیشن مضبوط کر لی
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے کر گروپ ایف میں پوزیشن مضبوط کر لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے اہم میچ میں سویڈن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تیونس کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ یاسین آئری نے دو گول کیے جبکہ وکٹر گیوکیرس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی

Web Desk15 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزر لینڈ اور قطر کا سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزر لینڈ اور قطر کا سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ختم ہوگیا۔ بوعلیم خوکی کے انجری ٹائم گول نے قطر کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا پوائنٹ دلا دیا

Web Desk14 جون، 2026