وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، خورفکان بندرگاہ واقعے پر وزیراعظم کا اظہارِ تشویش

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، خورفکان بندرگاہ واقعے پر وزیراعظم کا اظہارِ تشویش
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

(اسلام آباد) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خورفکان بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی عام افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان زخمی پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے یو اے ای حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تحمل اور کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری اور مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق خطے کے متعدد ممالک ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیہ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرنے والے ممالک سیز فائر کے لیے سرگرم ہیں، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 45 روزہ جنگ بندی اور بعد ازاں جامع معاہدے پر بات چیت کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی سفارتی رابطے جاری ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 05:35 AM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026