وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکا نے سعودی عرب میں امریکی شہریوں کیلئے نیا سیکورٹی الرٹ جاری کردیا

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
امریکا نے سعودی عرب میں امریکی شہریوں کیلئے نیا سیکورٹی الرٹ جاری کردیا
international seerat conference

سعودی عرب کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت، حج میں شرکت پر نظرِ ثانی کا مشورہ

(واشنگٹن ڈی سی) امریکی حکومت نے سعودی عرب میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں سعودی عرب کے سفر پر نظرِ ثانی اور رواں سال حج میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور وقفے وقفے سے سفری رکاوٹوں کے باعث سعودی عرب کا غیر ضروری سفر مؤخر کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق 18 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے سخت ضوابط نافذ کیے جا رہے ہیں۔ صرف وہی افراد مکہ میں داخل ہو سکیں گے جو حج پرمٹ، مکہ کی رہائشی شناختی دستاویز یا مکہ میں کام کرنے کا درست اجازت نامہ پیش کریں گے۔ دیگر ویزا رکھنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل سے قبل مکہ چھوڑ دیں۔

یہ پابندیاں ابتدائی سے وسط جون تک برقرار رہیں گی، جو حج کے ایام تک نافذ العمل رہیں گی۔

مزید برآں، ریاض میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں نے معمول کی قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، جبکہ امریکی شہریوں کے لیے محدود ہنگامی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں اور سفری منصوبوں میں احتیاط برتیں۔ مزید تفصیلات امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 05:51 PM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت
تازہ ترین

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے فیصلہ ملزمان کی غیر موجودگی میں سنایا۔ فیصلے میں عبیدالقادر، بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات سمیت 7 رہنماؤں کے نام شامل ہیں

Web Desk15 ستمبر، 2026
آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر میں شدید آگ، ایران اور امریکا کے متضاد دعوے
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر میں شدید آگ، ایران اور امریکا کے متضاد دعوے

آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر ایل گایا کو نقصان پہنچنے اور آگ لگنے کا واقعہ، ایران نے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ کیا جبکہ امریکا نے ایرانی میزائل حملے کو وجہ قرار دے دیا

Web Desk15 ستمبر، 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ترک صدر
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، تینوں ممالک نے اسلامی دنیا کو اہم پیغام دیا ہے

Web Desk15 ستمبر، 2026