وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا میں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے ٹکرا گئے، 4 پائلٹس محفوظ

W
Web Desk
18 مئی، 2026
امریکا میں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے ٹکرا گئے، 4 پائلٹس محفوظ

امریکی ریاست آئیڈاہو میں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے بعد چاروں پائلٹس نے کامیاب ایمرجنسی ایجیکشن کی جبکہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا

امریکی ریاست آئیڈاہو میں ایئر شو کے دوران دو امریکی فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم دونوں طیاروں میں سوار چاروں پائلٹس محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس سے تقریباً دو میل دور پیش آیا، جہاں فضائی مظاہرے کے دوران دونوں طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں کے چاروں پائلٹس نے بروقت ایمرجنسی ایجیکشن کر لیا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 04:21 AM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی اشتہارات پر پابندی کا حکم
امریکا

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی اشتہارات پر پابندی کا حکم

امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے متنازع سرکاری اشتہارات تیار اور نشر کرنے سے دو ہفتوں کے لیے روک دیا۔ مقدمے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں آیا

محمد نعیم اختر12 اکتوبر، 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کی پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات

امریکی محکمۂ انصاف نے ABC، CBS، CNN، NBC اور فاکس نیوز کے خلاف مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ معاملے نے امریکا میں آزادیٔ صحافت، حکومتی احتساب اور آئینی حقوق سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی

محمد نعیم اختر11 اکتوبر، 2026
سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کا عندیہ
امریکا

سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کا عندیہ

سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا۔ ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق بھی اہم بیان سامنے آگیا

Web Desk11 اکتوبر، 2026