وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، ایران اپنے جوہری حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، ایران اپنے جوہری حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا
international seerat conference

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کو ایٹمی حق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں، ایران امن چاہتا ہے مگر دفاع کا حق محفوظ رکھے گا۔

(تہران)ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے اور ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران صرف اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہا ہے اور جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران عزت کے ساتھ تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے اور ایران نے کبھی جنگ یا تنازع شروع نہیں کیا۔ ان کے مطابق ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو ان کے جوہری حقوق سے محروم کریں یا یہ فیصلہ کریں کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دشمن ایران کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ایران کے انفراسٹرکچر، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنے اور اسے پتھر کے دور میں واپس بھیجنے جیسے بیانات دشمن کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 02:10 PM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026