وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بشریٰ انصاری نے طلاق کے باوجود اپنے نام سے ’انصاری‘ کیوں نہیں ہٹایا؟

W
Web Desk
4 ستمبر، 2026
بشریٰ انصاری نے طلاق کے باوجود اپنے نام سے ’انصاری‘ کیوں نہیں ہٹایا؟

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے علیحدگی کے باوجود اپنے نام کے ساتھ ’انصاری‘ برقرار رکھنے کی وجہ بتا دی۔ اداکارہ نے کہا کہ سرکاری کاغذات میں ان کا نام بشریٰ بشیر ہے، مگر وہ لوگوں کو الجھن میں نہیں ڈالنا چاہتیں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کے باوجود نام کے ساتھ ’انصاری‘ برقرار رکھنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو کے آغاز میں میزبان نے ان کا تعارف ’بشریٰ بشیر‘ کے نام سے کروایا، جس پر اداکارہ نے وضاحت کی کہ اگرچہ سرکاری کاغذات میں ان کا نام بشریٰ بشیر درج ہے، تاہم وہ عوامی طور پر بشریٰ انصاری کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کئی لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے نام سے ’انصاری‘ ہٹا دیں، لیکن وہ ایسا کرکے لوگوں کو مزید الجھن میں نہیں ڈالنا چاہتیں۔

بشریٰ انصاری نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ صبا حمید کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور ایک طویل عرصے تک لوگ انہیں صبا پرویز کے نام سے جانتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی دونوں بیٹیاں بھی انصاری ہیں اور انصاری صاحب کو بھی ان کے نام کے ساتھ ’انصاری‘ برقرار رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں، تو پھر دوسرے لوگوں کو اس معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں کی شادی 36 سال تک قائم رہنے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 ستمبر، 2026 کو 04:09 PM

آخری تدوین: 4 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 36 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 48 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں

Web Desk4 ستمبر، 2026
ہیڈر: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پاکستان

ہیڈر: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کی 8 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے وزرا سے حلف لیا جبکہ وزیراعظم افتخار گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے

Web Desk4 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026