وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران امریکا تنازع میں پاکستانی ثالثی علاقائی مفاد میں ہے، پاکستانی سفیر رضوان شیخ

W
Web Desk
1 اپریل، 2026
ایران امریکا تنازع میں پاکستانی ثالثی علاقائی مفاد میں ہے، پاکستانی سفیر رضوان شیخ
international seerat conference

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ایران۔امریکہ تنازع میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش وسیع تر علاقائی مفاد میں ہے

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ایران۔امریکہ تنازع میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش وسیع تر علاقائی مفاد میں ہے، اور دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار پاکستانی قیادت کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے جس میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی عوامل شامل ہیں، تاہم پاکستان امن پر مبنی سفارت کاری کی ایک مضبوط روایت رکھتا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششیں نیک نیتی پر مبنی ہیں، جن میں دیگر علاقائی ممالک بھی شامل ہیں، اور پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرامید ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، جبکہ پاکستان ہر ممکن سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم حتمی فیصلے متعلقہ فریقین کو ہی کرنا ہوں گے۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہو چکی تھیں کیونکہ بارہا نشاندہی کے باوجود افغان حکومت کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنتے نہیں دیکھ سکتا اور اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی حمایت حاصل ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اپریل، 2026 کو 01:24 PM

آخری تدوین: 1 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین