وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ایران کے مطالبات پورے کیے جائیں گے

W
Web Desk
1 اپریل، 2026
ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ایران کے مطالبات پورے کیے جائیں گے
international seerat conference

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ایران کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کسی بھی خطے کے ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کے باعث حملے کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال دشمنانہ اقدامات کا نتیجہ ہے اور اب یہ علاقے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں کسی بھی بہانے سے بیرونی مداخلت کے سنگین نتائج ہوں گے اور یورپی یونین کی امریکی اور صہیونی جرائم پر خاموشی افسوسناک ہے۔

صدر پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ آئندہ ایران پر دوبارہ کوئی حملہ نہیں ہوگا، تب ہی خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اپریل، 2026 کو 03:26 AM

آخری تدوین: 3 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین