وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

تیل کی قلت نہیں ہونے دی، آبنائے ہرمز سے دو جہاز پاکستان پہنچے: عطا تارڑ

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
تیل کی قلت نہیں ہونے دی، آبنائے ہرمز سے دو جہاز پاکستان پہنچے: عطا تارڑ
international seerat conference

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی قلت کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے پاکستان میں ایندھن کی کمی پیدا نہیں ہونے دی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے دو جہازوں سے تیل درآمد کیا گیا۔

(اسلام آباد ) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کشیدگی کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قلت پیدا ہوئی اور کئی ممالک میں پیٹرول کیلئے لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم حکومت نے بروقت اقدامات کر کے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ جہاں سے ممکن ہوا تیل کا بندوبست کیا گیا، آبنائے ہرمز کے ذریعے دو جہاز پاکستان پہنچے جبکہ فجیرہ سے بھی تیل کا انتظام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئیں، مگر وزیراعظم نے تین ہفتوں تک قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات کیے، عید کے موقع پر اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کی گئی جبکہ سندھ میں بھی کرایوں میں اضافے کو روکا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار ہفتوں کے دوران خطہ جنگی صورتحال سے دوچار رہا اور تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا، تاہم حکومت عوام کیلئے دیوار بن کر کھڑی رہی۔

مصدق ملک نے بتایا کہ حکومت نے 130 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں سے نکال کر عوام کو ریلیف دیا اور ایک ایک پیسہ ذمہ داری کے ساتھ خرچ کیا گیا تاکہ قیمتوں کا بوجھ غریب طبقے پر نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو ایک لیٹر پر 100 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ چھوٹے ٹرک کو 70 ہزار اور بڑے ٹرک کو 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 05:15 PM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026