وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاک ترکیہ افواج کے کمانڈو اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقوں جناح 13 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا،

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
پاک ترکیہ افواج کے کمانڈو اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقوں جناح 13 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا،

جناح 13 مشقوں کے دوران انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی،،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور ترکیہ کے کمانڈوز کے دستوں نے ساتھ مشقوں میں شرکت کی، جناح 13 کے تحت تربیتی سرگرمیاں انقرہ اور اسپارٹہ میں منعقد کی گئیں،

مشق نے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی سے حاصل کئے، پاک ترک دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا،

جناح 13 مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سے متعلقہ حربی مشقوں، طریقہ کار اور تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا، شہری علاقوں میں جنگی کارروائیوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے تلف کرنے پر مشترکہ تربیت کے ذریعے خصوصی توجہ دی گئی، جناح 13 مشق نے پاک ترک دیرینہ اور تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا،،

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026