وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا

W
Web Desk
1 اگست، 2026
ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے دفاعی صلاحیت بحال کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد پینٹاگون نے ہتھیاروں کے ذخائر کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام اور عسکری ماہرین نے میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں ہونے والی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے قبل امریکا کے پاس پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد تقریباً 2,300 تھی، جو جنگ کے دوران کم ہو کر 827 رہ گئی۔

اسی طرح تھاڈ (THAAD) انٹرسیپٹرز کی تعداد بھی 452 سے کم ہو کر 278 تک پہنچ گئی، جسے امریکی دفاعی تیاریوں کے لیے ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس سے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کی ہے تاکہ میزائل دفاعی نظام کو دوبارہ مضبوط بنایا جا سکے۔ مجوزہ فنڈنگ میں پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز، ٹوماہاک کروز میزائل اور تھاڈ انٹرسیپٹرز کی دوبارہ خریداری شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال مستقبل میں ممکنہ فوجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی ذخائر کی فوری بحالی کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اگست، 2026 کو 08:43 AM

آخری تدوین: 1 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں
تازہ ترین

ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں

ایپل کو AI چِپ بحران، سپلائی چین کے مسائل اور کمزور مالی پیش گوئی کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے، جبکہ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے

Web Desk1 اگست، 2026