وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ

W
Web Desk
1 اگست، 2026
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے، جبکہ ایران کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ممکنہ ڈیل پر اعتماد کمزور پڑ رہا ہے کیونکہ، ان کے بقول، ایرانی قیادت وعدوں کی پابندی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا صرف فتح چاہتا ہے اور ایران کے خلاف کارروائیاں اسی مقصد کے تحت جاری ہیں۔ جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی پالیسی کا محور کامیابی اور اپنے اہداف کا حصول ہے۔

صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطیٰ شدید خطرات سے دوچار ہو جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر مزید سخت حملے کیے جائیں گے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب ایرانی قیادت خود مزید مزاحمت جاری رکھنے سے قاصر ہونے کا اظہار کرے گی۔

ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بھی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ امریکا کے حق میں جا رہی ہے اور ایران کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حملوں کے باعث ایران کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے اور جلد ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جہاں ایران کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ رہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اگست، 2026 کو 08:19 AM

آخری تدوین: 1 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا
تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے دفاعی صلاحیت بحال کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
تازہ ترین

امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین، بھارت، روس اور ایران کے متعدد اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ٹریول، لاجسٹکس، کارگو اور دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں

Web Desk31 جولائی، 2026
غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ، ٹرمپ کا بڑا اعلان
تازہ ترین

غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ، ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت نئی فلسطینی حکومت، بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا کا منصوبہ شامل ہے

Web Desk31 جولائی، 2026