وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، پاسداران انقلاب کا بڑا بیان

W
Web Desk
26 جولائی، 2026
ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، پاسداران انقلاب کا بڑا بیان
international seerat conference

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ 8 امریکی فوجی مراکز، جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔ امریکی حکام نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی

تہران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد سے ایران کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل حسین محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار حقیقت کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی 200 سے کہیں زیادہ ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں امریکا کے 8 فوجی مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ ایک فوجی مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کر دیے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت بین الاقوامی صحافیوں کو متاثرہ فوجی اڈوں کا دورہ کرائے تاکہ نقصان کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے آ سکے۔

جنرل حسین محبی نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی تباہ کیے گئے۔

ان کے مطابق تباہ ہونے والے عسکری سازوسامان میں 17 ڈرونز، ایک ایف-15 جنگی طیارہ، ایک پی-8 میری ٹائم نگرانی طیارہ، ایک سی-17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ ایئرکرافٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام دعوے ایرانی حکام کی جانب سے کیے گئے ہیں، جن کی آزاد ذرائع یا امریکی حکام کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جولائی، 2026 کو 03:45 AM

آخری تدوین: 26 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان
تازہ ترین

حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس اکتوبر میں ہوں گے، جہاں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، وفاقی دارالحکومت کے لیے نئے گورننس ماڈل پر کام جاری ہے

Editorial Board - Opinion10 ستمبر، 2026
امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا
تازہ ترین

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا

قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے موبائل فونز این سی سی آئی اے کے حوالے کیے گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

Web Desk10 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان

سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او رمنا کو ملزمان گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ 2024 کے اسلام آباد احتجاج سے متعلق ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026