وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول 393 روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر، علاقائی کشیدگی کو وجہ قرار

(اسلام آباد) حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 393 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بڑھا کر 380 روپے 19 پیسے کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، جس کے براہ راست اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں کے باعث حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنا پڑے۔

علی پرویز ملک کے مطابق حکومت نے جہاں تک ممکن ہوا عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کیا، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج بھی فراہم کیا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دعا ہے کہ جلد علاقائی امن قائم ہو تاکہ عالمی منڈی میں استحکام آئے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 07:30 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق ذخائر 17.03 ارب ڈالر جبکہ مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 22.44 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Web Desk31 جولائی، 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی
تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس فیصلے سے بیرونی مالی دباؤ کم ہوگا، مالی ضروریات میں کمی آئے گی اور دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

Web Desk30 جولائی، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع، پاکستان میں بھی ریلیف کی امید: وزیر پیٹرولیم
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع، پاکستان میں بھی ریلیف کی امید: وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کمی کی طرف جا رہی ہیں۔ برینٹ کروڈ 87.82 ڈالر اور WTI خام تیل 82.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ اوگرا آئندہ قیمتوں کا تعین اپنے فارمولے کے تحت کرے گی

Web Desk27 جولائی، 2026