وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

اس بات کا امکان موجود ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے حملے دوبارہ شروع کر دے: ٹرمپ

W
Web Desk
3 مئی، 2026
اس بات کا امکان موجود ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے حملے دوبارہ شروع کر دے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملوں، مذاکراتی عمل اور نئی تجاویز پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اہم بیانات دے دیے، عالمی صورتحال پر اثرات متوقع۔

( واشنگٹن )ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملوں کے امکانات موجود ہیں۔

اپنے حالیہ بیانات میں انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کا وہ جلد جائزہ لیں گے، تاہم انہوں نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ یہ تجاویز قابل قبول ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی صلاحیت “لامحدود” ہے، لیکن کا نگریس کے بعض اراکین اس اختیار کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی کو انہوں نے “دوستانہ ناکہ بندی” قرار دیا، جبکہ ایک اور اہم اعلان میں بتایا کہ جرمنی سے 5000 سے زائد امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے اور امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر سکیورٹی اور سفارتی صورتحال پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 03:41 AM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دی، جنگ محدود معاہدے پر ختم کی گئی
امریکا

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دی، جنگ محدود معاہدے پر ختم کی گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دی اور جنگ کو بڑے علاقائی و عالمی بحران سے بچنے کے لیے محدود مفاہمتی معاہدے کے ذریعے ختم کیا گیا۔ ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کردیا

Web Desk19 جون، 2026
امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی، خلیج عرب و عمان میں آمدورفت بحال
تازہ ترین

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی، خلیج عرب و عمان میں آمدورفت بحال

امریکی سینٹکام نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ خلیج عرب اور خلیج عمان میں بحری آمدورفت بحال ہوگئی جبکہ امریکی بحری جہاز معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے علاقے میں موجود رہیں گے

Web Desk19 جون، 2026
پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کے ڈے کیئر  میںکروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں معروف کمیونٹی شخصیت سمیت آٹھ پاکستانی گرفتار گرفتار
امریکا

پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کے ڈے کیئر میںکروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں معروف کمیونٹی شخصیت سمیت آٹھ پاکستانی گرفتار گرفتار

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے میڈیکیڈ فراڈ اسکینڈل کا پردہ چاک ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت اور کمیونٹی رہنما پرویز صدیقی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

Web Desk19 جون، 2026