وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کی حزب اللہ سے منسلک افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں، اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

W
Web Desk
19 جون، 2026
امریکا کی حزب اللہ سے منسلک افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں، اثاثے منجمد کرنے کا اعلان
international seerat conference

امریکا نے حزب اللہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے الزام میں متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نامزد افراد کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ لین دین کرنے والے ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے

(واشنگٹن ) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں کا مقصد حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنا ہے۔ ان کے مطابق حزب اللہ کے لیے فنڈز جمع کرنے والے افراد اور اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا لبنان کے امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی بھی شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ کا الزام ہے کہ محمود قماطی ایران سے حزب اللہ کے لیے مالی وسائل کی منتقلی میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان پر حزب اللہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور اداروں کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔ مزید برآں، ان افراد یا اداروں کے ساتھ کاروباری یا مالی لین دین کرنے والے امریکی اور بعض غیر ملکی ادارے بھی قانونی کارروائی یا پابندیوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات حزب اللہ کے مالیاتی ذرائع کو محدود کرنے اور خطے میں امریکی پالیسی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جون، 2026 کو 07:13 AM

آخری تدوین: 19 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری
تازہ ترین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی
تازہ ترین

اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔ کرن خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں

Web Desk18 ستمبر، 2026