وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد، سکیورٹی ہائی الرٹ، کئی شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل

W
Web Desk
25 جون، 2026
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد، سکیورٹی ہائی الرٹ، کئی شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل

پاکستان بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ کئی علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے

(اسلام آباد) شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالسِ عزا کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل اور خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔

پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اضافی اہلکار جلوسوں کے راستوں اور حساس مقامات پر تعینات ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید نگرانی کے نظام سے سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں مرکزی جلوس برآمد

لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات پہنچے گا جہاں مجلس عزا اور نماز مغربین کے بعد دوبارہ روانہ ہو کر اپنے اختتامی مقام پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہوگا۔ انتظامیہ نے جلوس کے روٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس آج دوپہر ایک بجے

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔ اس سے قبل مرکزی مجلس عزا منعقد ہوگی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہے گی۔

حیدرآباد، ملتان اور پشاور میں بھی جلوس جاری

حیدرآباد میں مرکزی جلوس لطیف آباد نمبر 5 سے برآمد ہوگیا جبکہ ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے نکالا جائے گا۔ پشاور میں حسینیہ ہال صدر سے مرکزی جلوس برآمد ہوچکا ہے اور شہر میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کوئٹہ میں موبائل سروس بند

کوئٹہ میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوگا۔ انتظامیہ نے شہر میں موبائل فون سروس معطل کر دی ہے جبکہ جلوس کے راستوں سے ملحقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ روٹ پر واقع مارکیٹیں اور دکانیں بھی بند رکھی گئی ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوسوں کے دوران جاری ٹریفک پلان پر عمل کریں، سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ عزاداری کے اجتماعات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جون، 2026 کو 08:08 AM

آخری تدوین: 25 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کا افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملہ، عطا تارڑ کا سخت ردعمل | افغان ڈرونز کی دراندازی
پاکستان

پاکستان کا افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملہ، عطا تارڑ کا سخت ردعمل | افغان ڈرونز کی دراندازی

پاکستان نے افغانستان میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے پاکستان میں داخل ہونے والے تمام درانداز ڈرونز کو ایئر ڈیفنس نے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔ پاکستان نے کارروائی کو محدود اور براہِ راست فوجی اہداف تک قرار دیتے ہوئے افغان طالبان حکومت سے پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk24 ستمبر، 2026
پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے
پاکستان

پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان حدود سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم اور 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی علاقوں میں گرائے گئے

Web Desk23 ستمبر، 2026
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی
تازہ ترین

پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی

پنجاب حکومت نے وفاق سے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے یا سگنلز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی سروسز کی بندش کی درخواست کی گئی ہے

Web Desk23 ستمبر، 2026