وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانے کی تعمیر، امریکا اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
 مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانے کی تعمیر، امریکا اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ

امریکا اور اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل امریکی سفارت خانے کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ اسرائیلی حکام نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا جبکہ فلسطینی مؤقف اور انسانی حقوق کی تنظیم نے مخالفت کا اظہار کیا

امریکا اور اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل امریکی سفارت خانے کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جسے دونوں ممالک نے باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

امریکا کے اسرائیل میں سفیر مائیک ہکابی نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے اور نئے مستقل سفارت خانے کی تعمیر امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہوگی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گدعون ساعر نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی دور میں دسمبر 2017 میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد امریکا نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا تھا۔

بیت المقدس اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سب سے متنازع علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ فلسطینی مشرقی بیت المقدس کو مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں، جبکہ اسرائیل پورے شہر پر اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ نے مجوزہ سفارت خانے کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایک تاریخی ناانصافی کو قانونی جواز فراہم کرتا ہے، جبکہ فلسطینی قیادت بھی بیت المقدس کی حیثیت سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 03:50 AM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت
امریکا

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ڈنڈالک میں بالٹی مور کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی، ایشین امریکن اور امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جولین جونز نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 ہزار 505 ووٹ حاصل کیے اور نومبر کے عام انتخابات میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے حصہ لیں گے

محمد نعیم اختر1 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حالات کو مزید خراب کرے گا، جبکہ وفاق مضبوط بنانے کے لیے خودمختار صوبے ضروری ہیں

Web Desk1 اکتوبر، 2026
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور افغان سرحد پر غور، محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk1 اکتوبر، 2026