وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

قانونی نوٹس کے بعد علامہ ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معذرت کر لی

W
Web Desk
27 جون، 2026
قانونی نوٹس کے بعد علامہ ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معذرت کر لی

اداکارہ مومنہ اقبال کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قانونی نوٹس ملنے کے بعد علامہ ناصر مدنی نے اپنے بیان پر معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی چاہتے ہیں

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کے خلاف متنازع بیان دینے پر قانونی نوٹس موصول ہونے کے بعد علامہ ناصر مدنی نے اپنے سابقہ مؤقف پر نظرثانی کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے اہلِ خانہ سے معذرت کر لی ہے۔

چند روز قبل علامہ ناصر مدنی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر سے متعلق تبصرہ کیا تھا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔ اس کے بعد مومنہ اقبال نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، جبکہ اس مقدمے کی پیروی ان کی بہن اور وکیل رمشہ اقبال نے کی۔

اپنے تازہ بیان میں علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر شرمندہ ہیں اور اداکارہ سے معذرت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمشہ اقبال قانون کے شعبے میں ایک معتبر نام ہیں اور انہیں تمام خواتین اور بیٹیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

ناصر مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان کی ہر بیٹی کی عزت و وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور کسی بھی خاتون کی عزت کو تنازع کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔"

واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی جانب سے ڈیفیمیشن آرڈیننس کے سیکشن 8 کے تحت علامہ ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرکے ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ علامہ ناصر مدنی مومنہ اقبال سے متعلق تمام ویڈیوز فوری طور پر حذف کریں، عوامی سطح پر غیر مشروط معافی مانگیں اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 19 کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کریں۔

علامہ ناصر مدنی کے معذرتی بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں بعض صارفین نے معذرت کو مثبت پیش رفت قرار دیا جبکہ دیگر نے اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کے امکانات پر بھی تبصرہ کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جون، 2026 کو 12:40 PM

آخری تدوین: 27 جون، 2026

متعلقہ مضامین

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار
تازہ ترین

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ خطے کے امن اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا اور علاقائی تجارت، رابطہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر سخت مؤقف، صائمہ سلیم نے دہشت گردی اور کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
تازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر سخت مؤقف، صائمہ سلیم نے دہشت گردی اور کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت پر ریاستی سطح پر پروپیگنڈا اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات عائد کردیئے۔ صائمہ سلیم نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مقبوضہ کشمیر، ہندوتوا اور سندھ طاس معاہدے سمیت اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ پاکستان امن اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، تاہم جارحیت کی صورت میں دفاع کرے گا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو احتجاج کیلئے وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے PTI کے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کیے

Web Desk26 ستمبر، 2026