وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک

W
Web Desk
13 جون، 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
international seerat conference

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک، چار اہم سرغنہ بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 48 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ چار اہم سرغنہ بھی مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میران شاہ اور گرد و نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید جھڑپوں میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں چار اہم کمانڈر خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے یہ سرغنہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ حالیہ کامیاب کارروائیوں کے بعد گزشتہ 72 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے، جس سے علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ عناصر مختلف دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔ قومی ایکشن پلان کے تحت "عزمِ استحکام" وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے اہم سرغنوں کا خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "عزمِ استحکام" کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 جون، 2026 کو 06:58 AM

آخری تدوین: 13 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026