وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات اور امن کوششوں پر اہم ملاقاتیں متوقع

W
Web Desk
22 مئی، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات اور امن کوششوں پر اہم ملاقاتیں متوقع
international seerat conference

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر داخلہ نے استقبال کیا۔ ایران امریکا مذاکرات، خطے میں امن اور جنگ بندی مسودے پر اہم بات چیت متوقع ہے

فیلڈ مارشل سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر داخلہ نے شاندار استقبال کیاجبکہ استقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورہ تہران کے دوران اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں ایران امریکا مذاکرات، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں بھی کردار ادا کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی اور ثالثی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور پاکستان کا ثالثی وفد اسی سلسلے میں ایران کا دورہ کرے گا۔

مارکو روبیوکے مطابق جنگ بندی کے مجوزہ مسودے پر بات چیت جاری ہے اور حالیہ مذاکرات سے مثبت اشارے ملے ہیں جبکہ محدود پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 05:54 PM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026