وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی,ایرانی وفد کے جواب کا انتظار ہے

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی,ایرانی وفد کے جواب کا انتظار ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، جنگ بندی 22 اپریل صبح 4:50 پر ختم ہو جائے گی۔

(اسلام آباد) عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد میں مجوزہ امن مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

عطا تارڑ کے مطابق جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی، اس لیے جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے مخلصانہ سفارتی کوششیں کی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی میں کمی آئے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 05:16 PM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026