وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

W
Web Desk
30 جولائی، 2026
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ
international seerat conference

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے ری پولنگ، شفاف تحقیقات اور سچ و مفاہمتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا

مظفرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات، ری پولنگ اور سچ و مفاہمتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضے اور بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر ٹھپے لگانے کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو عوام کے ووٹ اور جمہوری حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی رہنماؤں نے مبینہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ایسی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور خطے کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر سچ و مفاہمتی کمیشن تشکیل دیں تاکہ انتخابی بے ضابطگیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جا سکیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ کمیشن کی رپورٹ آنے تک تمام فریق احتجاج سے گریز کریں، جبکہ اگر تحقیقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے تو وہ احتساب کے لیے بھی تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ قبضے کی شکایات سامنے آئیں وہاں ٹرن آؤٹ 99 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے قبل ان کی نشست دلوائی جائے گی اور دیگر متاثرہ امیدواروں کے حقوق کے لیے بھی قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل ان کی جماعت کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور اسلحے کے زور پر انتخابات جیتنے والوں کو عوام کبھی قبول نہیں کرتے، اس لیے دوسرے مرحلے سے پہلے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے مطالبات پر عملدرآمد ضروری ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جولائی، 2026 کو 02:42 AM

آخری تدوین: 30 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین